(24 نیوز)پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں،بہترین تجربہ رہا ،پاکستان کو میں نے محفوظ ملک پایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہاکہ نیوزی لینڈکے دورہ پاکستان منسوخی پر مایوسی ہوئی ،6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں،بہترین تجربہ رہا ،پاکستان کو میں نے محفوظ ملک پایا۔
سابق کپتان پشاور زلمی نے کہاکہ سکیورٹی کا جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہوا،نیوزی لینڈ کادورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈتیاری پکڑ لے ،اب آئی سی سی میں بات ہو گی: رمیز راجہ کا اعلان