(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاک نیوزی لینڈسیریزمنسوخ ہونے پر کہاہے کہ پاکستان میں ہر صورت کرکٹ ہونی چاہئے،انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ لیجنڈ کرکٹرز کے درمیان میچ کروادیا جائے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاکہ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں، کرکٹ قوم کے دلوں میں ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کے درمیان میچ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہئے، کرکٹ چلتی رہنی چاہئے،ہم نے پاکستان کےخلاف سازش کرنیوالوں کا ناکام بنانا ہے، الحمداللہ پاکستان پرامن ترین ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، میں نے پاکستان کو ۔۔۔۔ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو آئینہ دکھا دیا