سلمان خان کوعدالت سے بلاوا آگیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sep 17, 2021 | 20:34:PM
بالی ووڈ اداکار، نقادکمال آر خان
کیپشن: سلمان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نقاد کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ اور عدالتی پابندی کا ذکر کیا۔
فلم نقاد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ’مجھے ناقد کی حیثیت سے کسی فلم یا فنکار سے متعلق رائے دینے سے روکا نہیں جاسکتا‘۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے اوپر عائد پابندی کے عبوری حکم کو فوری منسوخ کیا جائے کیونکہ مجھے کسی شخص کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے ضرور روکا جاسکتا ہے۔عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر سلمان خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی بہن کیلئے میدان میں آ گئی۔۔ اچھے لمحات کی ویڈیو شیئر کردی
یاد رہے کہ ان دنوں سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کیلئے ترکی میں موجود ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل سلمان خان کے والد نے رادھے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے اس ےغیر معیاری فلم قرار دیا تھا، جس کے بعد ہر کسی نے اس حوالے سے اپنی رائے پیش کی، ان میں کمال آر خان بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو بڑا جھٹکا لگ گیا، عدالت سے اہم خبر آگئی