دنیا ہمیں تسلیم کرے ۔مدد کرے۔۔ ورنہ نتیجہ خطرناک ہوگا۔ذبیح اللہ مجاہد

Sep 17, 2021 | 20:47:PM
دنیا ۔تسلیم۔نتیجہ خطرناک۔امداد
کیپشن: ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے، یہ افغانوں کا حق ہے۔
 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمیں اب بھی تسلیم نہ کیا تو اس کا نتیجہ خطرناک اور اچھا نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ امارت اسلامی کو تسلیم نہ کیا گیا تو اس کا نقصان افغانستان کو بھی ہو گا اور دنیا کو بھی، امریکا کی افغانستان کی سر زمین سے دہشت گردی سے متعلق تشویش بے جا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان کی سر زمین پر ہمارا کنٹرول ہے، جس میں ہر دن مضبوطی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ سمیت مختلف دہشت گرد گروپس افغانستان میں نہیں ہیں، ناہموار پہاڑی علاقوں میں اگر کوئی ہے تو ان کو روکیں گے۔
افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کوئی غیر ملکی دہشت گرد افغانستان میں موجود نہیں ہے، ایسی اطلاعات غلط ہیں، مذاکرات کا راستہ کھلا ہوتا تو 20 سال جنگ نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی وزارتِ خزانہ ہے، اس کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، قطر، اردن، پاکستان، یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی حکومتوں نے ہماری مدد کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہماری قوم ابھی جنگ سے نکلی ہے، اس کو مدد کی ضرورت ہے، ہمارے لئے ملین ڈالرز سے زیادہ امداد کا اعلان ہوا ہے، وہ ہم کو دیئے جائیں۔ ہماری مدد کی جائے، یہ دنیا کے لئے بھی اچھا ہوگا اور ہمارے لئے بھی، طالبان میں کوئی اختلافات نہیں، اس حوالے سے ملا بردار کی ویڈیو جاری ہوئی ہے۔افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دنیا بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گی، ایئر پورٹ، تعلیم، صحت ،سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کام کرنے آ رہی ہیںاور جو یونیورسٹیز بند ہیں وہ بھی جلد کھل جائیں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو بڑا جھٹکا لگ گیا، عدالت سے اہم خبر آگئی