(24 نیوز)8 ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف گاڑی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان کے گھر سے برآمدہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر سی ایچ 062 وی ایٹ کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں 8 ماہ قبل درج کروائی گئی تھی، جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایس پی غازی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس اور تھانہ غازی پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارااورگمشدہ وی ایٹ گاڑی برآمدکرلی۔کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی تھانہ غازی پولیس نے اپنے قبضے میں کر لی۔
یاد رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں سینٹ انتخابات میں سینٹ کا ووٹ بیچنے کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ سیریزمنسوخی میں برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، کرسچن ٹرنر