(24نیوز)حکومت نےبجلی بلوں میں پہلے سے موجو د ٹیکسوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس کے نام سے ایک اور ٹیکس شامل کر دیا۔صدر مملکت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا۔اس آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
آرڈیننس کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہو گا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ادا کرینگے جبکہ ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔
آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا، 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہو گا۔ ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہو گا، ماہانہ 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس نافذ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس وقت بجلی بلوں میں پی ٹی فیس،نیلم جہلم سرچارج،جنرل سیلز ٹیکس، الیکٹرسٹی ڈیوٹی اور انکم ود ہیلڈ کے نام پر وصولیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔شلپا شیٹھی نے شوہر کے بارے میں پولیس کو کیا بتایا ؟۔۔ سامنے آ گیا