(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہصدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔
اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ،بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ 5سے35فیصد ۔۔بجلی بلوں میں قیامت خیز اضافہ۔صدارتی آرڈیننس جاری