(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میں نے اب تک استعفادیا ہے اور نہ ہی دینے جارہا ہوں ۔
پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیک نیوز کی بھرمار ہے۔ٹی وی چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کر لینی چاہئے۔
واضح رہے کہ سید احسان شاہ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراءاور اراکان اسمبلی بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں
ہر طرف فیک نیوز ۔استعفا دیا نہ پروگرام ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان
Sep 17, 2021 | 22:20:PM