دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے۔بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کومعافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔واضح رہے کہ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیار پھینکیں اور آئین تسلیم کریں تو انہیں معافی دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس۔۔بالی وڈ اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں