(24نیوز)حکومت نے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، نیب کو 20 سال سے پرانے بند مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا۔
نیب اور نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی، جو ٹیکس سے متعلق غلط معلومات دے گا اسے کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہوگی، ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔نان فائلر کو بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم کیا جاسکے گا، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے نیا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ ختم کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان