بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،صدر مملکت 

Sep 17, 2021 | 22:53:PM

(24نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،جب کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پورا مافیا حرکت میں آجاتا ہے، کاروبار اور تجارت میں اخلاقی اقدار کا ہونا ضروری ہے۔

چارٹر فنانشل اینالسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر میں لوٹ مار کی ، ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر سے بڑی تعداد میں چیزیں اپنے ملک منتقل کیں ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان میں کرپشن بڑا مسئلہ رہی ،جب کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو پورا مافیا حرکت میں آجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم دنیا کیلئے بڑا چیلنج بن چکی ہے،عالمی سطح پر سپر پاورز اپنے مرضی کے قوانین تشکیل دیتی ہیں، کاروبار اور تجارت میں اخلاقی اقدار کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں 2014سے 2018 کے دوران دولت کی غیرمساویانہ تقسیم بہت بڑھی،تمام شہریوں کیلئے تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،موجودہ حکومت کا احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ ، نیب کو پرانے بند مقدمات کھولنے کا اختیار مل گیا

مزیدخبریں