پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا، اہم اعلان آج متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا،اس حوالے سے اہم اعلان آج متوقع ہے۔
ایک دن گزرنے کے باوجود حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ نہ کر پائی،ذرائع کے مطابق غیریقینی صورتحال کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے کاروبارمحدود کردیا۔ بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سیل روک دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی، بڑھیں گی یا برقراررہیں گی، معاملہ اختلافات کا شکارہو گیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویزدی جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کا مطالبہ کیالیکن وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پرمضمر ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے،وزیرخزانہ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کی تجویزدے دی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر