اشتعال انگیز تقاریر کیس: کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم دورہ ازبکستان کے بعد پھر سیلاب زدگان کی مدد میں لگ گئے
وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔