ملکی سیاسی صورتحال: پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

Sep 17, 2022 | 11:01:AM

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس کا باقاعدہ آغاز کچھ ہی دیر میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کور کمیٹی ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی اور اراکین آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

 اجلاس میں تیزی سے گرتی معیشت کا خصوصی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی ملک میں میڈیا پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر جامع حکمتِ عملی بھی مرتب گی۔

مزیدخبریں