(24نیوز) کورونا کے حملے تھم نہ سکے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا،کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار614 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔