(24نیوز)توہین عدالت کیس میں گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ہوگئے۔
سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا،رانا شمیم اس سے پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لئے ہیں۔
سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، بیان حلفی میں غلطی سے ہائیکورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا،اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل سستا ہو گا یا مہنگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر