عوام کے لئے بری خبر ، بجلی ریلیف ختم

Sep 17, 2022 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے ملک کا غریب ترین طبقہ بھی قربان ،سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئےبھی بجلی کی ‏بھاری قیمت مقرر  کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی: خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق  سو یونٹ کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا کر13.48 روپے کردیا گیا۔ جبکہ 200 یونٹ ‏ استعمال کرنے والوں کوبجلی 10 روپے 06 پیسے کےبجائے 18 روپے 58 پیسے ملے ‏گی۔حکومت نے بجلی کے نئے ‏ سلیب ریٹ مقررکردےسویونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بجلی کی بھاری قیمت مقررکردی گئی ۔100یونٹ کے استعمال پرفی ‏ یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا ‏کر 13.48روپےکردیا گیا جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی 10 روپے 06 پیسے کے بجائے 18 روپے 58 ‏پیسے ملے گی ‏۔

 300 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ۔ ماہانہ 400 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ ریٹ ‏‏24 روپے 63 پیسے ہوگا ۔ ‏اس سے پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا ۔ماہانہ 500 ‏ یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ قیمت 26روپے 9 پیسے ,600 یونٹ ‏پر27 روپے 1 پیسہ اور700 یونٹ استعمال کرنیوالوں ‏کیلئے ریٹ 27 روپے 65 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے ‏عائد ہوگا۔

مزیدخبریں