وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے علی امین کیخلاف ایف آئی اے کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی میں تنازع برقرار، وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی: خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق جامعہ گومل کے وی سی ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے مجاہد اکبر خان کو دی گئی متفرق درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مجھے دھمکیاں دینے، مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دینے، جھوٹی الزام تراشی اور میرے خلاف عوام کو اکسانے، سٹوڈنٹ کو اشتعال دلانے اور ہتک آمیز زبان استعمال کر کے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں سایئبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔
اس سے قبل وی سی گومل نے دو بار ڈی پی او کو بھی علی امین گنڈا پور کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمات کے درج کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں جو تاحال زیرالتواء ہیں۔
ذرائع کے مطابق وی سی ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے مجاہد اکبر خان کو دی گئی متفرق درخواست میں استدعا کی ہے علی امین گنڈا پور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات میں دھمکیاں، مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دیئے گئے۔