عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔
Chairman Imran Khan will be holding 3rd Telethon to raise funds for flood Affectees!
— PTI (@PTIofficial) September 17, 2022
????️ September 18, 2022 | Sunday
⏰ 9:00PM PKT.
Or click link to donate now:
????️ https://t.co/gPbpoP5ptZ pic.twitter.com/YEc1Wz4XF8
واضح رہے تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔