عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان

Sep 17, 2022 | 11:57:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔

  واضح  رہے تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔

مزیدخبریں