بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عوام کےلئے ایک اور بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کیلئے ہے۔
یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ ختم ہونے کے باعث صارفین کو بھاری بل وصول ہونے لگے ہیں۔
دوسری جانب100یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئےبھی بجلی کی بھاری قیمت مقرر کر دی گئی، 100 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا کر13.48 روپے کردیا گیا، جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کوبجلی 10 روپے 06 پیسے کےبجائے 18 روپے 58 پیسے ملے گی۔
حکومت نے بجلی کے نئے سلیب ریٹ مقررکردےسویونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بجلی کی بھاری قیمت مقررکردی گئی ۔100یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا کر 13.48روپےکردیا گیا جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی 10 روپے 06 پیسے کے بجائے 18 روپے 58 پیسے ملے گی ۔
300 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ۔ ماہانہ 400 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے ہوگا ۔ اس سے پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا ۔ماہانہ 500 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ قیمت 26روپے 9 پیسے ,600 یونٹ پر27 روپے 1 پیسہ اور700 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے ریٹ 27 روپے 65 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پرفی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے عائد ہوگا۔