بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہو گئی

Sep 17, 2022 | 12:15:PM

(ویب ڈیسک)عوام کےلئے ایک اور بری خبر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہو گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ بجلی 22 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست درخواست کی گئی ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کیلئے ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ ختم ہونے کے باعث صارفین کو بھاری بل وصول ہونے لگے ہیں۔

دوسری جانب100یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئےبھی بجلی کی ‏بھاری قیمت مقرر  کر دی گئی، 100 یونٹ کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا کر13.48 روپے کردیا گیا، جبکہ 200 یونٹ ‏ استعمال کرنے والوں کوبجلی 10 روپے 06 پیسے کےبجائے 18 روپے 58 پیسے ملے ‏گی۔

حکومت نے بجلی کے نئے ‏ سلیب ریٹ مقررکردےسویونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بھی بجلی کی بھاری قیمت مقررکردی گئی ۔100یونٹ کے استعمال پرفی ‏ یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھا ‏کر 13.48روپےکردیا گیا جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی 10 روپے 06 پیسے کے بجائے 18 روپے 58 ‏پیسے ملے گی ‏۔

  300 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ۔ ماہانہ 400 یونٹ کے استعمال پرفی یونٹ ریٹ ‏‏24 روپے 63 پیسے ہوگا ۔ ‏اس سے پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا ۔ماہانہ 500 ‏ یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ قیمت 26روپے 9 پیسے ,600 یونٹ ‏پر27 روپے 1 پیسہ اور700 یونٹ استعمال کرنیوالوں ‏کیلئے ریٹ 27 روپے 65 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ 700 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر‏فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے ‏عائد ہوگا۔

مزیدخبریں