ملکہ برطانیہ کے تابوت کی جانب بڑھنے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
برطانوی میڈیا کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ جمعہ 16 ستمبر کی رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔
WATCH: Police tackle man who tried to rush towards Queen Elizabeth's coffin pic.twitter.com/ipuauYbOpA
— BNO News (@BNONews) September 17, 2022
تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔
اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد موجود