پاک فوج سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک فوج سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش، پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ کے علاقے مٹیاری، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، دادو، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کی طرف سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
متاثرین کو ریسکیو کرنے کےساتھ ساتھ ٹینٹس، مچھر دانیاں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج کی طرف سے سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے موبائل ڈٹینش سنٹرز قائم کئے گئے، پوری سندھ کی عوام نے پاک فوج کی جانب سے شفقت اور محبت ملنے پر اظہار تشکر کیا۔