پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  غیر یقینی صورتحال، پمپ مالکان نےکاروبارمحدود کردیا 

Sep 17, 2022 | 13:00:PM

(24نیوز )پٹرول پمپ مالکان نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروبارمحدود کردیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک دن گزرگیا ہے مگر  حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ نہیں کرپائی، غیریقینی صورتحال کےباعث پٹرول پمپ مالکان نے کاروباربھی محدود کردیا  ،بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سیل روک دی ہے۔

  ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونگی ، بڑھیں گی یا برقراررہیں گی معاملہ اختلافات کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیںروپے پر دباؤ برقرار ،ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، وزیراعظم کی واپسی پر اعلان متوقع ہے۔

مزیدخبریں