سشانت سنگھ کی موت، خودکشی نہیں قتل: فیصل ْخان کا دعوی

Sep 17, 2022 | 13:52:PM
بالی ووڈ ایکٹر فیصل خان، سپر سٹار عامر خان کے بھائی نے بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ’’ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا
کیپشن: فائل فوٹو،فیصل خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ ایکٹر فیصل خان، سپر سٹار عامر خان کے بھائی نے بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ’’ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ ان کو قتل کیا گیا تھا۔‘‘

 سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں چھت کے پنکھے سے لٹکے ہوئے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکار نے خودکشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر کس نے دیے ؟

اداکار فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ ہے یہ قتل ہے اور جب یہ کیس کھلے گا تب وقت اس کو سچ  ثابت کردے  گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ کئی ایجنسیوں نے اس کیس کی تحقیقات کی ہے لیکن بعض اوقات سچائی سامنے نہیں آتی، میری دعا ہے کہ یہ سچ سامنے آئے اور سب کو پتہ چلے۔‘‘   

واضح رہے  کہ سشانت کے والد نے پٹنہ (بہار) میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں سشانت کی گرل فرینڈ ریچاا چکرورتی سمیت پانچ دیگر افراد کو اس قتل میں ملوث قرار دیا تھا۔