(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث میانوالی اور ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر جانے سے قاثر۔ وریراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے پہلے میانوالی پھر ٹانک جانے کا ارادہ تھا۔ ٹانک میں سیلاب متاثرہن کے لئے تعمیر کئے گئے 100 گھروں کا افتتاح بھی کرنا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث میانوالی اور ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر نہ جا سکے۔
وزیراعظم آفس کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا، وزیراعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح بھی کرنا تھا۔ مزید وزیراعظم آفس کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر میانوالی سے واپس آگیا۔
وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم اجلاس کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے بعد وطن کی طرف واپس روانہ ہو جائیں گے۔