انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین نادرا کو شوکاز نوٹس جاری

Sep 17, 2022 | 14:56:PM

(24 نیوز) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیرمین نادرا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا اور ان تمام افراد کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا۔

اس سے پہلے انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ غازی خان نے ایک زیرِ سماعت مقدمے میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی معزز عدالت نے چئیرمین نادرا کو ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت کی بناء پر معزز عدالت کی جانب سے وزیر داخلہ اور چئیرمین نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے علی امین کیخلاف ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

مزیدخبریں