(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں۔ اپنے اقتدار کے لیے وہ ملک کی سلامتی بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں۔ ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے۔
خواجہ آصف نے آخر پر مزید کہا کہ نومبر میں شہباز شریف آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔ عمران خان کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیے: خواجہ آصف نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دے دیا