وزیراعلیٰ سندھ کا اتل بوھیو اسٹاپ پر ٹینٹ کیمپ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتل بوھیو اسٹاپ پر ٹینٹ کیمپ کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں کھانے کی تقسیم کا جائزہ بھی لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتل بوھیو اسٹاپ پر ٹینٹ کیمپ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ریلیف کیمپ میں کھانے کی تقسیم کا جائزہ لیا ،جائزے کو دوران مراد علی شاہ نےسیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کے اس مشکل وقت میں پاکستان کی عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین سے راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات بھی لیں ، متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ اُنہیں خیمے میں کھانے پینے کی سہولیات میسر ہیں اور ہم اپنے گائوں میں خوش بھی ہیں لیکن اب وہاں پانی کھڑا ہے۔متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو اُن کے گائوں سے پانی کی نکاسی کروانے کے لیے کہا جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم بہت جلد آپ کو آپ کے گھروں کو روانہ کردیں گے مجھے آپ لوگو ں کو کمپس میں دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے ۔