پیناڈول کی قلت،محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دیدی

Sep 17, 2022 | 15:40:PM
پیناڈول کی قلت،محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دیدی
کیپشن: محکمہ صحت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیناڈول کی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کو قیمتیں بڑھانے کی تجویز دیدی۔

محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت کو پیناڈول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی فی گولی 90 پیسے قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پیناڈول تیار کرنے والی کمپنیوں کو ریٹ کم ہونے پر اعتراض ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مینوفیکچررز متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مینوفیکچررز کا اعتراض ہے کہ ایک روپے 70پیسے میں فی گولی بیچنا سود مند نہیں۔امید ہے وفاقی حکومت کے جلد کمپنیز کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

پوسٹ کارڈ

 پیناڈول کی فی گولی کتنے کی ملے گی؟

بڑی خبر سامنے آ گئی