آنے والے وقت میں 10 لاکھ لوگ بیروزگار ہوجائیں گے ،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چود ھری کا کہنا ہےکہ پورے ملک میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اس کا دلی صدمہ ہے، اوورسیزپاکستانیوں نےعمران خان کی ٹیلی تھون میں دل کھول کر حصہ ڈالا، اوورسیزپاکستانیز نے چندگھنٹے میں اربوں روپے جمع کرائے ،مہنگائی کیخلاف احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے،ملک بھر میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے،لوگوں کو روٹی کے مسائل درپیش ہیں جس سے جرائم میں اضافہ ہواہے ،4 ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں،ملک بہت بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں،لوگ تیزی سے بیروزگار ہورہے ہیں ۔
فوادچودھری نے مزید کہا ہماری جدوجہد عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے جاری رہے گی،مہنگائی سے عام آدمی کی کمرٹوٹ چکی ہے،اس پر احتجاج کیا جائےگااور 4 ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں،آنے والے وقت میں 10 لاکھ لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ عمران خان کے حوالے سے فواد چودھری کا کہنا تھا کور کمیٹی نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس وقت فوری انتخابات کے علاوہ اور کوئی حل موجود نہیں ۔