تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022کا مسودہ تیارکر لیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے قانون کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظو رکرایا جائے گا۔
اجلاس میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر سزائیں بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا ،منشیات کے سدباب کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے،نئی نسل کو ہر قیمت پر منشیات کے زہر سے بچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین میں تبدیلی، اہم شخصیات کیخلاف مقدمات ختم