(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان چارسدہ جلسے میں ایک بار پھر بلنڈر مارگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چار سدہ میں جلسے سے جوش خطابت میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی ۔چیئر مین تحریک انصاف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی سپر پاورکی غلامی نہیں کرنی بلکہ ہم نے اپنی قوم کو لاالہ سے آزاد کرنا ہے ۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو میری کال کا انتظار کرنا ہے، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اپنی قوم کو کال دوں گا، وہ کال صرف ایک مقصد کیلئے ہو گی کہ ملک کو دلدل سے نکالنا ہے، ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں ،عمران خان نے کہاکہ قوم کہہ رہی ہے ووٹ کے ذریعے پرامن انقلاب کو آنے دو، سب کو پیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو۔
یہ بھی پڑھیں:سب کو پیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو،عمران خان