ملکہ برطانیہ کی وفات ، شاہی برانڈز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Sep 17, 2022 | 19:32:PM

(ویب ڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے باعث ان کے چھ سو پسندیدہ برانڈزکیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔شاہی برانڈ کا نام استعمال کرنے کیلئے ان برانڈز کو ملکہ الزبتھ دوم کے جانشین شہزادہ چارلس سوم سے دوبارہ اجازت لینا ہوگی ۔ اگر برانڈز نئے بادشاہ کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو ان کے پاس اس ٹیگ کو ہٹانے کے لیے دو سال ہوں گے۔
ان برانڈز میں سے فورٹنم اینڈ میسن ٹی، بربیری رین کوٹ، کیڈبری چاکلیٹ بھی شامل ہیں ،ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ان برانڈز کو  نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ملکہ برطانیہ کے جانشین کنگ چارلس نے پرنس آف ویلز کے طور پر  150 سے زیادہ برانڈز کو اپنے شاہی وارنٹ جاری کیے تھے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ ان برانڈز کو دوبارہ اجازت دیتے ہیں یا نہیں ۔
رائل وارنٹ ہولڈرز ایسوسی ایشن کے مطابق بادشاہ سے اجازت کے بعد ان برانڈز کو اپنی مصنوعات، پیکیجنگ اور اشتہارات میں شاہی نام اورمصنوعات پر شاہی ہتھیاروں کو استعمال کرنے بھی اجازت حاصل ہوتی ہے ۔کچھ کمپنیوں کی مصنوعات کو بادشاہ کی اجازت کے بعد چار چاند لگ جاتے ہیں اورانکی فروخت صرف شاہی برانڈہونے کی وجہ سے ہوتی ہے بھلے ہی وہ اپنی مصنوعات میں معیار پر سمجھوتہ کرجاتے ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کی روس کو وارننگ

مزیدخبریں