الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)24 نیوزکی خبر پر الیکشن کمیشن ان ایکشن،خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ جلسوں کیلئے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے،معاملے پر غورکیلئے اہم اجلاس پیر کو طلب کیاگیاہے ،جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوپیش ہونے کاکہاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 پیسے سستا پیٹرول ہو گا یا ڈیزل، مفتاح کا فیصلہ کل آئے گا