بارش ہوگی یا گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا 

Sep 17, 2023 | 10:29:AM

(کومل اسلم،عائمہ خان) اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،مشرقی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر لاہور پر بادلوں کا بسیرا ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش شروع، لارنس روڈ ، مال روڈ کے اطراف ہلکی بارش، کچاجیل روڈ،کوٹ لکھپت میں بھی بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی آئندہ24گھنٹوں کےدوران شہرمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کےآلودہ شہروں کی فہرست میں لاہورچھٹےنمبرپرآگیا، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح140ریکارڈکی گئی۔ سیدمراتب علی روڈ127،یوایس قونصلیٹ میں شرح117ریکارڈ، مال روڈ107،فیز8ڈی ایچ اےمیں شرح103ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہرمیں تیزآندھی کے باعث لیسکوکا ترسیلی نظام متاثرہونے لگا۔ لیسکوکے120سےزائد الیون کے وی فیڈرز پر فنی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔ خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ 

شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو دن گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ 18 سے20ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مطلع کیا کہ آج شام سے مون سون ہواؤں کاسلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اتوار کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی شدت 32 سے 34 ڈگری تک محسوس کی جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 13 نارٹیکل مائل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ خالد بن محمد انتقال کر گئے

 شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ، میں  بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع  ہے، اس کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ،کشمیر ،بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، مشرقی اور جنوبی  پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات میں موسیٰ خیل،بارکھان، ژوب، قلات ، خضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،    کراچی، مٹھی ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ، میر پور خاص ،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  خیر پور، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  بھی امکان ہے ،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں   تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔

مزیدخبریں