نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ 

Sep 17, 2023 | 10:51:AM

(درنایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ چین کے قائم مقام قونصل جنرل چارکی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل نے دورہ چین کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہوگا۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی وزیراعلیٰ کے وفد میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چوتھی شادی پر تیسری بیوی کی انٹری، دلہا فرار 

وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صنعتکاروں، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ پوری کوشش ہے کہ اس دورہ کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

مزیدخبریں