مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا تھا ضیا کی باقیات کے ساتھ نہیں، پیپلز پارٹی

Sep 17, 2023 | 11:04:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا تھا ضیا کی باقیات کے ساتھ نہیں، نظام عدل میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے۔

 لاہور میں ندیم افضل چن اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی طرف سےکچھ چیزیں آ رہی ہیں، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ بات نکلی تو دور تلک جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ سندھ آئیں گے، کسی کو سندھ آنے سے نہیں روکا، کچھ پارٹیوں کو بیسا کھیوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں نہیں، اب اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگا ہے تو ان کا کیا قصور ہے؟

مزید پڑھیں:9 مئی واقعات میں ملوث معروف ٹک ٹاکرعمران خان گرفتار

مزیدخبریں