بھارت میں نیپا وائرس اور مودی سرکار کی ناقص حکمتِ عملی, حکام وجہ معلوم کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت اس وقت سنگین خطرے کے گرداب میں ہے۔بھارت کی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس "نیپا" پھوٹ پڑا ہےعالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔
مودی سرکار کی نالائقی صحت کے شعبے میں کھل کر سامنے آگئی،عالمی سطح پر بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدنامی کے بعد اب نئے وائرس کے سامنے مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئےبھارتی ذرائع کے مطابق اب تک حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورت میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے جو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہےنیپا وائرس سے متعدد ہلاکتیں جبکہ 706 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں نظامِ زندگی مفلوج، جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا وائرس سے متاثرہ علاقوں کے گرد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے گئے۔
یہ پڑھیں:مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا تھا ضیا کی باقیات کے ساتھ نہیں، پیپلز پارٹی
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی ناقص حکمتِ عملی اور لاپرواہی کے سبب بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وباء کا سامنا کر چکی ہے بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں نیپا وائرس کی یہ تیسری وباء ہے