پالتو کتے کی موت پر دُعا کی درخواست، میرب علی تنقید کا نشانہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے مرنے پر آخری سفر کیلئے دعا کرنے کی درخواست کردی ،جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میرب علی نے انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ’ٹوکو‘ نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ’بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی، میرا ٹوکو‘، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کیلئے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے۔’
پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے اور ٹرولنگ کرنے لگے۔ جس پر میرب سوشل میڈیا صارفین کی ’بے حسی‘ پر غصہ ہوگئیں۔
اُنہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں سے اپنے پالتو کتے کیلئے دعا مانگنے پر معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:ایف آئی اے کے کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپے،3 کروڑو روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
میرب نے لکھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہوتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔‘
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے گھر جانوروں کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کیا جاتا ہے، یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ آپ کے والدین نے آپ کی اس طرح پرورش کی ہے، اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تھے تو آپ میری پوسٹ کو نظر انداز کرسکتے تھے۔‘
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram