ڈرامہ "مائی ری"  میں  اصل حقائق کیا ہیں؟

Sep 17, 2023 | 13:03:PM

 (ویب ڈیسک)ڈرامہ مائی ری  ’چائلڈ میرج‘ کے موضوع کا احاطہ کرتا ہے اور اس میں دکھائے جانے والے گھرانے میں کم عمری میں شادیاں کر دی جاتی ہیں۔ 

اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاندان کا سربراہ اپنی صحت خراب ہونے پر مرنے سے پہلے اپنے 15 سال کے بیٹے کی شادی اپنی 13 سالہ بھتیجی سے کر دیتا ہے۔ بچے اس شادی سے انکار اور احتجاج کرتے ہیں۔ دونوں کی مائیں بھی اس شادی اور اس کے ممکنہ برے نتائج پر ہنگامہ کرتی ہیں۔ لڑکی کی ماں احتجاجاً بچیوں کو لے کر اپنی ماں کے گھر تک چلی جاتی ہے لیکن گھر کے بڑوں خصوصاً مردوں کے سخت رویّوں اور دھمکیوں کے باعث سب کو ہار ماننا پڑتی ہے۔

بچے بھی والد کو دوسری بار ہارٹ اٹیک ہونے پر شادی کے لیے مان جاتے ہیں۔ ابتدائی لڑائی جھگڑے کے بعد آخر کار دونوں مل کر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے وہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ دوست بنیں گے لیکن گھر والوں کے سامنے اچھے میاں بیوی بن کر رہیں گے۔

یہ پڑھیں:ایف آئی اے کے کرنسی ڈیلر کے گھر اور دکان پر چھاپے،3 کروڑو روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

مرکزی کردار ’عینی‘ کو تعلیم کا بے حد شوق ہے، جس کے لیے اس کا شوہر ’فاخر‘ اسے سپورٹ کرتا ہے اور بڑوں کی مرضی کے خلاف اسے کالج میں داخل کرواتا ہے۔

یہاں تک تو سب ٹھیک چل رہا تھا حتیٰ کے سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کے ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے مناظر کو ٹک ٹاک اور ریلز میں شئیر کرنے لگے تھے۔ جس سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ سب ٹھیک ہو رہا ہے اور وہ ایک آئیڈیل جوڑا ہے لیکن پھر اچانک ڈرامے نے شائقین کو شدید جھٹکا دیا جب حالیہ اقساط میں ’عینی‘ کو حاملہ دکھایا گیا۔

اگرچہ عینی اور فاخر کو شدید صدمے کا شکار بھی دکھایا گیا لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کے لیے یہ سب غیر متوقع تھا۔ اتنی کم عمری میں یہ کیا کچھ دکھایا جارہا ہے جس پر صارفین نے غصے کا اظہار کیا لیکن صارفین کی توقع سے ہٹ کر اس ڈرامے کی ایک قسط چھوڑ کر اس سے آگے والی قسط میں عینی کو بچی پیدا ہوتی ہے جس پر صارفین حیران ہوکر رہے جاتے ہیں۔

لیکن اس قسط میں دیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح اس عورت کیلئے مشکل ہوتا ہے جس کی چھوٹی عمر میں شادی ہوجاتی ہے ان کیلئے گھر سنبھالنا بچے کو سنبھالنا اور اپنی پڑاھی کے خواب پوریے کرنا  ان سب کو ساتھ لے کر چلنا ایک کم عمر لرکی کیلئے کتنا مشکل ہوتا ہے اس ڈرامے میں چھوٹی عمر  کی شادی کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے ۔ 

مزید پڑھیں:کراچی کار سوار شہری کی فائرنگ،2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی

اس ڈرامے کی قسط نمبر 46 دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک چھوٹی عمر کی ماں اپنی بچی کو سنبھال رہی ہوتی ہے اور اسکا شوہر جو اسکا ہم عمر ہوتا ہے وہ اس طرف توجہ نہیں دیتا اور اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ اپنی بچی کو سنبھالنا اس کی ذمہ داری ہے جس پر ان دونوں کو جھگڑا ہوتا ہے اور وہ دوسرے کمرے میں جا کر سو جاتا ہے۔

اس ڈرامے کا مقصد یہ ہے کہ جو والدین اپنی خوشی کیلئے اپنے بچے یا بچی کی کم عمری میں شادی کردیتے ہیں تو ان بچوں کیلئے ہر چیز کو سنبھالناکتنا مشکل ہوتا ہے۔اور وہ کن حالات میں اپنی زندگیاں گزارتے ہیں وہ سب کچھ اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں