نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع،رانا ثناء اللہ نگران مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے پارٹی کی قیادت متحرک، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے استقبال کی تیاریوں کے لیے پنجاب سے صدر رانا ثناء اللہ کو پنجاب بھر کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب بھر کی قیادت کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ صوبے بھر سے ڈویژن کے صدور، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ بیرون ملک مقیم پارٹی رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تمام پارٹی کی موبلائیزیشن کی مانیٹرنگ کی ذمّہ دار ہوں گی۔ نواز شریف ویڈیو لنک خطاب اور مریم نواز بھی عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر کو بھی پارٹی قائد کی جانب سے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ سیف الملوک کھوکر لاہور کے مقامی قیادت کے ساتھ استقبال کے لیے پنڈال اور جلسہ گاہ سمیت دیگر امور سرانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: ناراض بیوی نہ مانی، شوہر نے تیل چھڑک کرخود کو آگ لگا لی
دوسری جانب نواز شریف نے لندن سمیت بیرون ملک تمام پارٹی رہنماؤں کو ایک ہفتے میں ملک واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔ پارٹی قائد نواز شریف نے روزانہ کی بنیاد پر پارٹی موبلائزیشن کی رپورٹ طلب کر لی۔
ن لیگ پارٹی عہدے داروں، ٹکٹ ہولڈرز کواستقبالِ کی تیاریوں کیلئے ٹاسک سونپے جائیں گے۔ اجلاس میں لاہور کی قیادت سمیت تمام سینئر قیادت بھی شرکت کرے گی۔