35 سالہ پاکستانی شخص کی 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی کی دھوم

Sep 17, 2023 | 15:42:PM

Read more!

(ویب ڈیسک) محبت اندھی نہیں اب تو ویزہ کی محتاج ہوتی ہے۔ 35 سالہ پاکستانی شخص نے 70 سالہ کینیڈین میری سے شادی کرلی، دونوں کی شادی کو 6 سال ہوگئے۔ 

حال ہی میں پاکستان میں کئی ایسی غیر معمولی شادیاں دیکھنے کو ملیں جس میں کبھی سرحد پار بھارت سے لڑکی پاکستان آگئی تو کوئی پاکستان سے بھارت چلی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ دنوں عمر کے فرق کو بھلا کر شادیاں کرنے والے جوڑے بھی سامنے آئے۔

اب حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک جوڑے کی کافی دھوم ہے جس میں 35 سالہ نعیم شہزاد جو کہ پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی شادی 6 سال قبل 70 سال سے زائد عمر کی کینیڈین خاتون سے ہوئی۔

نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں نعیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی دوستی 2012 میں فیس بک پر ہوئی تھی، خاتون نے انہیں فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور 2015 میں  ان کی اہلیہ نے ہی پہلے محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی۔

ان کی شادی اگست 2017 میں ہوئی تھی لیکن ویزے کے مسئلے کی وجہ سے وہ کینیڈا نہیں جا سکے، گجرات کے شہری نے بتایا کہ جب ان کی دوستی ہوئی تو وہ ذہنی طور پر تھوڑے پریشان تھے، خاتون نے اُنہیں مکمل سپورٹ کیا جس کی وجہ سے وہ محبت میں گرفتار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری افسران کی بیرون ملک رخصت پر پابندی عائد

نعیم شہزاد کا کہنا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان سے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی کی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، ہمارے اپنے گھر میں اتنا سامان موجود نہیں، بس ضرورت کی چیزیں ہیں، یہ اتنی زیادہ امیر نہیں ہیں، ان کی معقول پنشن آتی ہے جس میں سے یہ اپنا گزارا کرتی تھیں اور کینیڈا سے مجھے بھی پیسے بھیجتی تھیں۔

دوران انٹرویو عمر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر نعیم نے کہا مجھے اندازہ تھا کہ ساری زندگی اس قسم کی باتیں سننی پڑیں گی، میرے لیے زندگی میں اہلیہ سے بڑھ کر کوئی نہیں، لوگ کہتے ہیں میں گولڈ ڈگر ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، یہ حال ہی میں چھ سال بعد پاکستان آئی ہیں، اب اہلیہ کا ارادہ ہے چھ ماہ یہاں اور چھ ماہ کینیڈا رہیں گی۔

مزیدخبریں