پاکستانی عوام کی خوشحالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کیا۔
مریم نواز نے پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کردیا، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں۔ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراﺅ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔
مریم نواز نے بتایا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا ہے۔ نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ نوازشریف اب معاشی طورپر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ عوام کے چہروں پر اطمینان اور معاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز شریف، عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے۔ نوازشریف کو سیاسی طورپر جتنا عوام مضبوط کریں گے، اُتنا ہی پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوجائے گا، ان شاءاللہ، مریم نواز شریف
مزید پڑھیں: نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع،رانا ثناء اللہ نگران مقرر
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما حمزہ شہبازشریف کا پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایا، نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے۔ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا۔ نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے۔ عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے، اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں۔ نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔