لیگی رہنمالندن میں اہم مشاورت کے بعد پاکستان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی لندن میں اہم مشاورت کے بعد پاکستان روانگی ہو گئی،نواز شریف کی قانونی ٹیم کے سربراہ اعظم نذیر تارڑ پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے،لیگی رہنما زبیر عمر ، عطا تارڑ آج شام پاکستان روانہ ہونگے ،سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں
تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نواز شریف کا مقدمہ اسلام ہائیکورٹ میں پیش کریں گے ،زبیر عمر ، عطا تارڑ ، ملک احمد خان ، سیف الملوک کھوکھر ، نواز شریف کی وطن واپسی کی استقبالی کمیٹی میں شریک ہونگے ۔
مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب میں لیگی کارکنوں کو متحرک کریں گے ،ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے نوجوان نواز شریف کی حفاظت پر مامور ہونگے ،نواز شریف کی واپسی پر لاہور ایئر پورٹ سے ماڈل ٹاؤن تک سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے ،شہباز شریف ،مریم نواز ، حمزہ شہباز ، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر ، سمیت اہم رہنما استقبالی ٹرک پر سوار ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم انتقال کرگئے