(ارشاد قریشی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکو گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بحریہ ٹاؤن فیز تھری سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔
وکیل عبدالرزاق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی،سربراہ عوامی مسلم لیگ کے بھتیجے شیخ شاکر اورملازم عمران کو بھی پولیس نے حراست میں لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ شاکر اور ملازم عمران نے گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی تھی،وکیل سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہناتھا کہ نہیں معلوم شیخ رشید کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے تحریک انصاف کی رہنما اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ روپوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں