(24 نیوز)فواد چودھری کی اہلیہ نے شہباز گل کو پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں پر تنقیدپرآڑے ہاتھوں لے لیا۔
حبا فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکہ بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی اگر آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، یہ کیا وفاداری ہوئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار میں آئے تو آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے؟ فواد چودھری کی اہلیہ نے کہاکہ اسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی محاذ پر بڑی تبدیلی، سابق وزیرخارجہ کی بہو پیپلزپارٹی میں شامل