پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی 20میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

Sep 17, 2024 | 00:11:AM

(24نیوز)جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے،پاکستان کی ٹیم جواب میں 5 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا بالترتیب 52 اور 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں،مہمان ٹیم کی ٹیزمین برٹس نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

مزیدخبریں