9ویں سکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبرپختونخوا حکومت نے 9 ویں سکیل سے کم نوکریوں کیلئے (ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولوشن ایجنسی )ایٹا ٹیسٹ ختم کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس، محکمہ مال، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو کے علاوہ باقی محکموں میں بھرتیاں ایٹا پر نہیں ہوں گی، ان 6 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے سکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خود مختار اداروں میں بھرتیاں بھی ایٹا کے ذریعے نہیں کی جائیں گی۔